ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جموں کشمیر اسمبلی سے کانگریس ممبران اسمبلی اور رشید کا واک آؤٹ

جموں کشمیر اسمبلی سے کانگریس ممبران اسمبلی اور رشید کا واک آؤٹ

Wed, 29 Jun 2016 23:05:39    S.O. News Service

سرینگر، 29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر اسمبلی سے آج کانگریس کے کئی اراکین اسمبلی اور آزاد ممبر اسمبلی شیخ عبدالرشید نے اپنے ذاتی بلوں کو مسترد کئے جانے کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ان بلوں میں سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن اور گائے کے گوشت پر پابندی ہٹانے سے متعلق بل شامل تھے۔جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی نوانگ رگجن جورا کی قیادت میں کانگریس کے چار اراکین اسمبلی نے اسمبلی صدر کوندر گپتا سے یہ جاننا چاہا کہ آخر کیوں سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن سے متعلق ان کے ذاتی بل کو ایوان کی کارروائی میں شامل نہیں کیا گیا۔اسمبلی صدر نے انہیں بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اس لئے بل کو ہٹا دیا گیا۔اس کے بعد کانگریس ممبر اسمبلی اسمبلی صدر کے اس اقدام کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے چیئر کے سامنے جمع ہو گئے اور ان کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ایوان کی کارروائی میں تقریبا 15منٹ تک خلل ڈالنے کے بعد وہ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔بہر حال لانگیٹ سے رکن اسمبلی رشید نے بھی ریاست میں بیف پر پابندی کو ہٹانے کے مطالبہ سے متعلق ان کے بل کو شامل نہیں کئے جانے پر اسمبلی صدر کے خلاف مظاہرہ کیا۔گزشتہ سال بیف پارٹی کو منظم کرنے والے ممبر اسمبلی نے پوچھا کہ اگر وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق شراب پینا کسی کی پسند کا معاملہ ہو سکتا ہے تو پھر بیف کااستعمال کرنا کسی کی پسند کا معاملہ کیوں نہیں ہونا چاہئے؟ ۔اسمبلی صدر کی طرف سے ان کے مظاہرے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے رشید نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا۔


Share: